نائب وزیراعظم سےاقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے عہدے کی امیدوار کی ملاقات ، خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی مسلسل کوششوں کو سراہا

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سےاقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے عہدے کی امیدوار مشیل باشلیٹ جیریا نے ملاقات کی ،

اسلام آباد۔14جولائی (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سےاقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے عہدے کی امیدوار مشیل باشلیٹ جیریا نے ملاقات کی ،

انہوں نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی مسلسل کوششوں کو سراہا ۔منگل کو وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے اقوامِ متحدہ کے منشور کے مقاصد و اصولوں کے فروغ، بین الاقوامی قانون اور بین الاقوامی معاہدوں کے احترام کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے عالمی ترقیاتی ایجنڈے کو آگے بڑھانے میں اقوامِ متحدہ کے کلیدی کردار پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ادارے کو ترقی پذیر ممالک کی ضروریات اور ترجیحات کے مطابق مؤثر اور جوابدہ رہنا چاہیے۔نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے پائیدار عالمی امن کے قیام کے لیے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر مکمل اور دیانتدارانہ عمل درآمد کے ذریعے بین الاقوامی تنازعات کے پُرامن حل کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ انہوں نے بالخصوص مسئلہ جموں و کشمیر اور مسئلہ فلسطین کے منصفانہ اور پائیدار حل کی اہمیت اجاگر کی۔ مشیل باشلیٹ جیریا نے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کی مسلسل کوششوں کو سراہا اور اقوامِ متحدہ کے لیے گزشتہ برسوں کے دوران پاکستان کی گراں قدر خدمات اور نمایاں کردار کی تعریف کی۔