لاہور ہائیکورٹ ،غبن کیس میں نامزد ملزمان کی عبوری ضمانت میں توسیع ، دستخطوں کا فرانزک ٹیسٹ کرانے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ نے نجی پینٹ کمپنی میں مبینہ 10 کروڑ روپے غبن کے مقدمے میں نامزد ملزمان کی عبوری ضمانت میں 13 اگست تک توسیع کرتے ہوئے متعلقہ ڈی ایس پی کو ملزمان کے دستخطوں کا فرانزک ٹیسٹ کرانے کا حکم دے دیا۔جسٹس طارق ندیم نے درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

لاہور۔14جولائی (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ نے نجی پینٹ کمپنی میں مبینہ 10 کروڑ روپے غبن کے مقدمے میں نامزد ملزمان کی عبوری ضمانت میں 13 اگست تک توسیع کرتے ہوئے متعلقہ ڈی ایس پی کو ملزمان کے دستخطوں کا فرانزک ٹیسٹ کرانے کا حکم دے دیا۔جسٹس طارق ندیم نے درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

ملزمان کے وکیل چوہدری ناصر نے موقف اختیار کیا کہ جن بلوں کی بنیاد پر مقدمہ درج کیا گیا، ان پر ملزمان کے دستخط موجود نہیں۔ڈی ایس پی رائیونڈ سرکل نے عدالت کو بتایا کہ ابتدائی طور پر ملزمان کے دستخط بلوں پر موجود دستخطوں سے مطابقت نہیں رکھتے اس لیے فرانزک رپورٹ کے لیے مہلت درکار ہے۔دوسری جانب کمپنی کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ملزمان جعلی بلوں کے ذریعے رقم وصول کرتے رہے اور آڈٹ کے دوران تقریبا 10 کروڑ روپے کے غبن کا انکشاف ہوا۔ عدالت نے فرانزک رپورٹ طلب کرتے ہوئے عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔