الخدمت فاؤنڈیشن بلوچستان کےصدر کا لورالائی کا دورہ ،بنو قابل پروگرام کے تحت زیرِتعمیرآئی ٹی لیب و واٹر فلٹریشن پلانٹ کا معائنہ کیا

الخدمت فاؤنڈیشن بلوچستان کےصدر عبدالمجید سربازی نے ضلع لورالائی کا دورہ کرکے بنو قابل پروگرام کے تحت زیرِ تعمیر آئی ٹی لیب اور الخدمت واٹر فلٹریشن پلانٹ کا معائنہ کیا۔

کوئٹہ۔ 14 جولائی (اے پی پی):الخدمت فاؤنڈیشن بلوچستان کےصدر عبدالمجید سربازی نے ضلع لورالائی کا دورہ کرکے بنو قابل پروگرام کے تحت زیرِ تعمیر آئی ٹی لیب اور الخدمت واٹر فلٹریشن پلانٹ کا معائنہ کیا۔ ترجمان الخدمت فاؤنڈیشن بلوچستان کے بیان کے مطابق دورے کے دوران آئی ٹی لیب کی تعمیراتی پیش رفت اور واٹر فلٹریشن پلانٹ کی فعالیت کا جائزہ لیا گیا۔ عبدالمجید سربازی نے نوجوانوں کو جدید آئی ٹی تعلیم سے آراستہ کرنے اور مقامی آبادی کو صاف پانی کی فراہمی کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن بلوچستان تعلیم اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے ذریعے مستحکم معاشرے کی تعمیر کے لیے کوشاں ہے۔