محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مر طوب رہنے کا امکان ہے،تا ہم کچھ بالائی اور وسطی علاقوں میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ کہیں کہیں بارش ہوسکتی ہے۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مر طوب رہا۔
لا ہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مر طوب رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

مزید خبریں
لاہور۔14جولائی (اے پی پی):محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مر طوب رہنے کا امکان ہے،تا ہم کچھ بالائی اور وسطی علاقوں میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ کہیں کہیں بارش ہوسکتی ہے۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مر طوب رہا۔
گزشتہ روز شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 29 اور زیادہ سے زیادہ37 سینٹی گریڈ رہا جبکہ ہوا میں نمی کی شرح 43 فیصد ریکارڈ کی گئی ۔اسی طرح لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 115فیصد رہی جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں ایئر کوالٹی انڈیکس ڈی ایچ اے فیز فائیو میں88،کنٹو نمنٹ 80،برکی روڈ 94،عسکری ٹین62،ماڈل ٹا ئون 90،بیدیاں روڈ 88 اور علامہ اقبال ٹاون میں 142ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔








