ڈائریکٹر جنرل خوراک پنجاب امجد حفیظ نے کہا ہے کہ صوبے میں گندم، آٹے اور روٹی کی قیمتوں کو مستحکم رکھنے کے لیے سرکاری گندم کے ذخائر کا اجرا شروع کر دیا گیا ہے، جبکہ گندم 3,800 روپے فی 40 کلوگرام کے نرخ پر فراہم کی جا رہی ہے۔
سرکاری گندم3,800 روپے فی40 کلوگرام کے نرخ پر جاری کی جا رہی ہے ، امجد حفیظ

مزید خبریں
لاہور۔14جولائی (اے پی پی):ڈائریکٹر جنرل خوراک پنجاب امجد حفیظ نے بتایا ہے کہ صوبے میں گندم، آٹے اور روٹی کی قیمتوں کو مستحکم رکھنے کے لیے سرکاری گندم ذخائر کے اجرا کا آغاز کر دیا گیا ہے اورگندم3,800 روپے فی40 کلوگرام کے نرخ پر جاری کی جا رہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ وقت گزرنے کے ساتھ اس نرخ میں بتدریج مزید کمی لائی جائے گی۔اس سلسلے میں پاسکو کی ایک ملین میٹرک ٹن گندم بھی حکومتِ پنجاب کے محکمہ خوراک کو منتقل کی جا رہی ہے تاکہ صوبے میں گندم کی وافر دستیابی ہر صورت یقینی بنائی جا سکے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی واضح ہدایت ہے کہ گندم، آٹے اور روٹی کی قیمتوں کو کسی صورت بڑھنے نہیں دیا جائے گا اور یہ بنیادی اشیائے خوردونوش صوبے کے عام شہریوں اور غریب طبقات کی دسترس میں رکھی جائیں گی۔ ڈائریکٹر جنرل فوڈ پنجاب نے بتایا کہ سرکاری ذخائر کا اجرا ایک مربوط حکمتِ عملی کے تحت جاری رہے گا اور مارکیٹ میں قیمتوں کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔ ذخیرہ اندوزی یا مصنوعی قلت پیدا کرنے والے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور ان کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گیا۔








