لاہور میں ضلعی انتظامیہ نے گراں فروشی پر38 دکانیں سیل اور49 افراد کو گرفتار کر لیا ہے ۔ترجمان کے مطابق ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی قیادت میں پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (پیرا) اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی مشترکہ ٹیمیوں نے مختلف کارروائیوں میں 38 دکانوں کو قانون کی خلاف ورزی پر موقع پر سیل کیا جبکہ گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی میں ملوث49 افراد کو …
لاہور،گراں فروشی پر 38 دکانیں سیل، 49 افراد گرفتار

مزید خبریں
لاہور۔14جولائی (اے پی پی):لاہور میں ضلعی انتظامیہ نے گراں فروشی پر38 دکانیں سیل اور49 افراد کو گرفتار کر لیا ہے ۔ترجمان کے مطابق ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی قیادت میں پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (پیرا) اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی مشترکہ ٹیمیوں نے مختلف کارروائیوں میں 38 دکانوں کو قانون کی خلاف ورزی پر موقع پر سیل کیا جبکہ گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی میں ملوث49 افراد کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا گیا ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ ڈی سی لاہور نے فیلڈ افسران کو سخت ہدایات جاری کی ہیں کہ مارکیٹوں میں سرکاری ریٹ لسٹوں کی موجودگی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور خلاف ورزی کرنے والے مالکان کیخلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے۔انہوں نے واضح کیا کہ پیرا فورس کے قیام سے مارکیٹ مانیٹرنگ اور جرمانوں کا عمل پہلے سے کہیں زیادہ موثر اور شفاف ہو گیا ہے، جس کے مثبت نتائج اب قیمتوں میں استحکام کی صورت میں شہریوں کے سامنے آ رہے ہیں۔ڈپٹی کمشنر لاہور علی اعجاز نے کہاکہ ناجائز منافع خوری کرنے والے عناصر کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے اور مارکیٹ میں سپلائی چین کے توازن کو برقرار رکھنا ہماری اولین ترجیح ہے۔
انہوں نے کہا کہ رواں ماہ کے دوران اب تک لاہور کی ہول سیل اور ریٹیل مارکیٹوں میں ریکارڈ 66,510 انسپکشنز کی گئی ہیں،جس کے نتیجے میں ناجائز منافع خوروں پر19 لاکھ روپے سے زائد کے بھاری جرمانوں کے ساتھ ساتھ درجنوں گرفتاریاں بھی عمل میں لائی گئی ہیں۔ انتظامیہ کی اس بروقت اور سخت کارروائی نے مارکیٹ میں قیمتوں کے استحکام اور سپلائی چین کی بحالی میں اہم کردار ادا کیا ہے تاکہ عام آدمی کو حقیقی معنوں میں ریلیف فراہم کیا جا سکے۔








