فیصل آباد پولیس نے سنگین جرائم میں مطلوب 21 اشتہاری ملزمان گرفتار کرلئے

فیصل آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سنگین جرائم میں مطلوب 21 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر لیا، جبکہ گرفتار افراد سے تفتیش کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے۔

فیصل آباد۔ 14 جولائی (اے پی پی):فیصل آباد پولیس نے سنگین جرائم میں مطلوب 21 اشتہاری ملزمان گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ سنگین جرائم میں ملوث عناصر کی گرفتاریاں جاری ہیں۔ پولیس نے اشتہاریوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 21 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ملزمان چوری، ڈکیتی، بوگس چیک، فراڈ و دیگر وارداتوں کے مقدمات میں ملوث ہیں۔گرفتار ملزمان میں محمد اسد، صفدر، شاہد محمود، علی ارسلان، ذیشان، عثمان وغیرہ شامل ہیں۔ملزمان سے مقدمات کے متعلق مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔