تھانہ خزانہ پولیس پشاور نے کارروائی کرتے ہوئے گاڑی چوری میں ملوث مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا، جبکہ اس کے قبضے سے مسروقہ کیری ڈبہ بھی برآمد کر لیا گیا۔
تھانہ خزانہ پولیس کی کارروائی، گاڑی چوری کی واردات میں ملوث مرکزی ملزم گرفتار

مزید خبریں
پشاور۔ 14 جولائی (اے پی پی):تھانہ خزانہ پولیس پشاور نے منگل کے روز اہم کارروائی کرتے ہوئے گاڑی چوری کی واردات میں ملوث مرکزی ملزم گرفتار کرکے مسروقہ کیری ڈبہ برآمد کر لی ۔کیپٹل سٹی پولیس پشاور تر جمان کے مطابق ڈی ایس پی خزانہ سرکل احسان اللہ مروت کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ خزانہ قاضی اکمل نے دیگر پولیس نفری کے ہمراہ کامیاب کارروائی کے دوران گاڑی چوری کی واردات میں ملوث مرکزی ملزم کا سراغ لگا کر گرفتار کرلیا جواسرار ولد علی خان سکنہ لنڈے سڑک چارسدہ روڈ کا رہائشی ہے۔مدعی عرفات ولد نادر خان نے تھانہ خزانہ پولیس کو کیری ڈبہ چوری کی رپورٹ درج کروائی تھی جس پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔ایس ایچ او تھانہ خزانہ قاضی اکمل نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے واقعہ میں ملوث ملزم کا سراغ لگا کر گرفتار کرلیا گیا،جس کے قبضے سے مسروقہ کیری ڈبہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے، ملزم سے مختلف پہلوؤں پر تفتیش شروع کردی گئی ہے۔








