ڈی آئی جی ہزارہ ناصر محمود ستی نے کہا ہے کہ نوجوان قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں، انہیں تعلیم کے ساتھ کردار سازی، نظم و ضبط اور قانون کی پاسداری کو اپنی اولین ترجیح بنانا چاہیے تاکہ ملک کا روشن مستقبل یقینی بنایا جا سکے۔
نوجوان قوم کا قیمتی سرمایہ،انہیں تعلیم کے ساتھ کردار سازی پر توجہ دینی چاہیے،ڈی آئی جی ہزارہ

مزید خبریں
ایبٹ آباد۔ 14 جولائی (اے پی پی):ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ ناصر محمود ستی نے کہا ہے کہ نوجوان قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں اور ملک کا روشن مستقبل انہی کے ہاتھوں میں ہے،انہیں تعلیم کے ساتھ کردار سازی،نظم و ضبط اور قانون کی پاسداری کو اپنی ترجیح بنانا چاہیے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہزارہ یونیورسٹی کے انٹرن شپ پروگرام 2026 کے تحت مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے طلبہ و طالبات کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ انٹرن شپ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کو پولیس کے نظام،عوامی خدمت اور امن و امان کے قیام میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے کردار سے آگاہ کرنا ہے۔اس موقع پر پولیس افسران نے شرکاء کو ہزارہ پولیس کی پیشہ ورانہ کارکردگی،چیلنجز اور عوامی سہولیات سے متعلق بریفنگ بھی دی جبکہ طلبہ نے ملاقات کو مفید قرار دیتے ہوئے حاصل شدہ تجربات کو عملی زندگی میں بروئے کار لانے کے عزم کا اظہار کیا۔








