کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن محمد علی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن "سوہنا پنجاب” کے تحت گوجرانوالہ کو صاف، سرسبز، خوبصورت اور جدید شہری سہولیات سے آراستہ شہر بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے
گوجرانوالہ کو جدید شہری سہولیات سے آراستہ شہر بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے،کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن

مزید خبریں
گوجرانوالہ۔ 14 جولائی (اے پی پی):کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن محمد علی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن "سوہنا پنجاب” کے تحت گوجرانوالہ کو صاف، سرسبز، خوبصورت اور جدید شہری سہولیات سے آراستہ شہر بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ شہر کی خوبصورتی میں اضافہ، ماحول دوست اقدامات اور عوام کو بہتر شہری ماحول کی فراہمی کے لیے بیوٹیفیکیشن منصوبوں پر تیزی سے عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بیوٹیفیکیشن آف گوجرانوالہ کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے شاہد عباس جوتہ نے شہر میں جاری اور مجوزہ بیوٹیفیکیشن منصوبوں، گرین بیلٹس، پارکس، شجرکاری، ہارٹیکلچر، چوراہوں کی تزئین و آرائش، لینڈ اسکیپنگ اور دیگر ترقیاتی اقدامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔کمشنر محمد علی نے ہدایت کی کہ شہر کے تمام اہم شاہراہوں، چوراہوں، پارکس اور گرین بیلٹس کی خوبصورتی کے لیے جامع حکمت عملی کے تحت کام کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ شجرکاری، موسمی پھولوں کی کاشت، جدید لینڈ اسکیپنگ اور صفائی کے معیار کو مزید بہتر بنایا جائے تاکہ گوجرانوالہ ایک خوبصورت، سرسبز اور ماحول دوست شہر کے طور پر نمایاں ہو۔








