امریکی صدر نے اسرائیلی وزیراعظم کو شام و لبنان سے اپنی فوج نکالنے کو کہا، امریکی حکام

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو سے کہا کہ اسرائیل کو شام سے اپنی فوجیں واپس بلانی چاہئیں اور ان پر زور دیا کہ وہ لبنان میں بھی ایسا ہی کرے۔

واشنگٹن۔15جولائی (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو سے کہا کہ اسرائیل کو شام سے اپنی فوجیں واپس بلانی چاہئیں اور ان پر زور دیا کہ وہ لبنان میں بھی ایسا ہی کرے۔

تاس نے ایگزیوس کے حوالہ سے بتایا کہ امریکی اور اسرائیلی حکام نے اپنی شناخت ظاہر کیے بغیر کہا کہ امریکی صدر نے 9 جولائی کو نیتن یاہو کے ساتھ فون کال کے دوران انہیں اس حوالے سے اپنے موقف سے آگاہ کیا۔ رپورٹ کے مطابق امریکی صدر نے اسرائیلی وزیر اعظم سے کہا کہ اسرائیل کو شام سے اپنی افواج کو باہر نکالنا چاہیے اور ان پر زور دیا کہ وہ لبنان میں بھی ایسا ہی کریں۔ ایک امریکی اہلکار نے بتایا کہ امریکی صدر نے نیتن یاہو کو خبردار کیا کہ شام کی سرزمین پر اسرائیلی افواج کی موجودگی کشیدگی کا باعث ہے اور اس میں اضافے کا باعث بن سکتی ہے کیونکہ کہ وہ آپ کو وہاں نہیں دیکھنا چاہتے۔