اینٹی کرپشن سرگودھا کی کارروائی، محکمہ ہائی ویز کا جونیئر کلرک ایک لاکھ روپے رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار

ریجنل ڈائریکٹوریٹ اینٹی کرپشن سرگودھا نے کارروائی کرتے ہوئے محکمہ ہائی ویز بھکر کے ایک جونیئر کلرک کو ایک لاکھ روپے رشوت وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ترجمان اینٹی کرپشن کے مطابق محمد عثمان، ولد مقصود احمد، سکنہ چک نمبر 47-48/TDA، بھکر نے ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا کو درخواست دی کہ وہ محکمہ ہائی ویز بھکر میں ٹھیکیدار ہے

سرگودھا۔ 15 جولائی (اے پی پی):ریجنل ڈائریکٹوریٹ اینٹی کرپشن سرگودھا نے کارروائی کرتے ہوئے محکمہ ہائی ویز بھکر کے ایک جونیئر کلرک کو ایک لاکھ روپے رشوت وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ترجمان اینٹی کرپشن کے مطابق محمد عثمان، ولد مقصود احمد، سکنہ چک نمبر 47-48/TDA، بھکر نے ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا کو درخواست دی کہ وہ محکمہ ہائی ویز بھکر میں ٹھیکیدار ہے اور اس کے بل کی منظوری کے لیے جونیئر کلرک محمد فیصل غفار ایس ڈی او اور ایکس ای این کے نام پر ایک لاکھ 60 ہزار روپے رشوت طلب کر رہا ہے۔ مبینہ طور پر ایک لاکھ روپے کام سے قبل جبکہ باقی 60 ہزار روپے بل کی منظوری کے بعد وصول کیے جانے تھے۔شکایت موصول ہونے پر اینٹی کرپشن حکام نے درخواست گزار کو رشوت ادا کرنے کے بجائے ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرانے کے لیے تعاون کرنے کی ہدایت کی، جس پر درخواست گزار نے رضامندی ظاہر کی۔ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن بھکر امیر عبداللہ خان نے مجسٹریٹ دفعہ 30 محمد اسلم کی نگرانی میں ریڈنگ ٹیم کے ہمراہ محکمہ ہائی ویز بھکر میں چھاپہ مارا۔کارروائی کے دوران ملزم محمد فیصل غفار، جونیئر کلرک، کو ایک لاکھ روپے رشوت وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا، جبکہ رشوت کی رقم بھی موقع سے برآمد کر لی گئی۔اینٹی کرپشن حکام کے مطابق ملزم کے خلاف تھانہ اینٹی کرپشن بھکر میں مقدمہ نمبر3/2026 درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

مزید خبریں