پنجاب بھرمیں ٹریفک حادثات میں 19افراد جاں بحق جبکہ 1538زخمی۔ترجمان کے مطابق ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1364ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا
پنجاب بھرمیں ٹریفک حادثات میں 19افراد جاں بحق1538زخمی

مزید خبریں
لاہور۔15جولائی (اے پی پی):پنجاب بھرمیں ٹریفک حادثات میں 19افراد جاں بحق جبکہ 1538زخمی۔ترجمان کے مطابق ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1364ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 694 افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں نے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کی۔
ایمرجنسی ا عداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 940 ڈرائیوز، 64کم عمرڈرائیور، 472 مسافراور145پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔ اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ 240 ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی درالحکومت 289 متاثرین کے ساتھ پہلے فیصل آباد92حادثات میں 96متاثرین کے ساتھ دوسر ے ملتان86حادثات میں 98متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔








