پنجاب فوڈ اتھارٹی اوکاڑہ کا غیر قانونی ذبح خانوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز عبد العظیم کی سربراہی میں شیخ بستی اوکاڑہ میں غیر قانونی سلاٹر ہاؤس پر کارروائی
اوکاڑہ ،پنجاب فوڈ اتھارٹی اوکاڑہ کا غیر قانونی ذبح خانوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری

مزید خبریں
اوکاڑہ۔ 15 جولائی (اے پی پی):پنجاب فوڈ اتھارٹی اوکاڑہ کا غیر قانونی ذبح خانوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز عبد العظیم کی سربراہی میں شیخ بستی اوکاڑہ میں غیر قانونی سلاٹر ہاؤس پر کارروائی، 18 من سے زائد بدبودار اور خراب گوشت تلف، ملزمان کیخلاف مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی صحت دشمن عناصر کیخلاف یکے بعد دیگرے کارروائیاں جاری ہیں تفصیلات کے مطابق شیخ بستی اوکاڑہ میں ایک غیر قانونی ذبح خانے پر کارروائی کی گئی۔ ویٹرنری ڈاکٹر کے مطابق گوشت بدبودار اور انتہائی خراب حالت میں پایا گیا۔
فنگس لگے اور آلودہ فریزر میں گوشت سٹور کیا گیا تھا۔ ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق مضر صحت گوشت ہوٹلوں اور میٹ شاپ پر فروخت کیلئے سپلائی کیا جارہا تھا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ صحت دشمن عناصر کیخلاف پنجاب بھر میں کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہیاور خوراک سے وابستہ غیر قانونی کاروبار کی نشاندھی پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہیلپ لائن 1223 پر اطلاع دیں۔








