کوئٹہ میں بلوچستان فوڈ اتھارٹی انسپیکشن ٹیم نے کوئٹہ کے علاقوں جی پی او چوک، تولہ رام روڈ اور سرکلر روڈ پر موجود اشیاء خوردونوش کے مراکز کے خلاف مختلف وجوہات پر کارروائیاں کرتے ہوئے
کوئٹہ میں بلوچستان فوڈ اتھارٹی انسپیکشن ٹیم کی خوردونوش کے مراکز کے خلاف کارروائیاں

مزید خبریں
کوئٹہ۔ 15 جولائی (اے پی پی):کوئٹہ میں بلوچستان فوڈ اتھارٹی انسپیکشن ٹیم نے کوئٹہ کے علاقوں جی پی او چوک، تولہ رام روڈ اور سرکلر روڈ پر موجود اشیاء خوردونوش کے مراکز کے خلاف مختلف وجوہات پر کارروائیاں کرتے ہوئے 1 بیکنگ یونٹ اور 1 ریسٹورنٹ مالکان پر جرمانہ عائد کردیا۔
ترجمان بلوچستان فوڈ اتھارٹی کے مطابق بی ایف اے ملک سیفٹی ٹیم نے متعدد ملک شاپس کی چیکنگ کرتے ہوئے خیزی چوک، میکانگی روڈ، رئیسانی روڈ اور قمبرانی روڈ پر 7 دودھ فروشوں کو دودھ میں پانی و سکمڈ ملک پاوڈر مکس کرنے پر جرمانہ کیا گیا۔








