"گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے خیبر چیمبر آف کامرس کے ایگزیکٹو ممبر سید طاہر عباس نے ملاقات کی، جس میں کاروباری سرگرمیوں، سرمایہ کاری اور صوبے کی معاشی ترقی سے متعلق امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔”
گورنر خیبرپختونخوا سے سید طاہر عباس کی ملاقات، تاجر برادری کے مسائل سے آگاہ کیا

مزید خبریں
پشاور۔ 15 جولائی (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے خیبر چیمبر آف کامرس کے ایگزیکٹو ممبر سید طاہر عباس نے ملاقات کی ہے۔
گورنر ہاؤس پشاور تر جمان کے مطابق اس موقع پر ملاقات میں خیبر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر سید جواد حسین کاظمی بھی موجود تھے۔ملاقات میں فاٹا اور پاٹا میں ٹیکسوں کے حوالے سے صوبہ بھر میں تاجر برادری میں پیدا تشویش ناک صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد نے ظالمانہ ٹیکس کے حوالہ سے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کے کردار اور کاوشوں کو سراہا۔گورنر نے کہا کہ وفاق کے ساتھ اس مسئلہ کے حل کے لیے صوبائی حکومت اور تمام سیاسی قوتوں کو متحد ہوکرکام کرنا ہوگا۔ملاقات میں پاک افغان بارڈر کی بندش سے کاروباری طبقہ پر مرتب ہونے والے اثرات پر بھی گفتگو کی گئی۔








