نوابزادہ جمال رئیسانی سے قبائلی معززین اور طلباء کی ملاقات ،مسائل سے آگاہ کیا

"پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی سے کوئٹہ میں مختلف وفود، معززینِ علاقہ اور طلبہ نے ملاقات کی، جس میں حلقے کے عوامی مسائل، ترقیاتی منصوبوں اور تعلیمی امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔”

کوئٹہ۔ 15 جولائی (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و ایم این اے نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی سے بدھ کے روزسراوان ہاس کوئٹہ میں حلقہ این اے 264 سریاب سے تعلق رکھنے والے مختلف وفود، معززینِ علاقہ اور طلبہ نے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران حلقہ این اے 264 سریاب کے عوام کو درپیش مسائل، علاقے کی ترقی، تعلیمی سہولیات، نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع اور دیگر عوامی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی نے کہا کہ حلقہ این اے 264 سریاب کے عوام کی خدمت، نوجوانوں کے روشن مستقبل، معیاری تعلیم اور پائیدار ترقی کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوام کے اعتماد پر پورا اترتے ہوئے حلقے کے مسائل کے حل اور فلاح و بہبود کے لیے اپنی کوششیں مزید تیز کی جائیں گی۔

مزید خبریں