"صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ افواجِ پاکستان قومی سلامتی، خودمختاری اور استحکام کی علامت ہیں، جبکہ وطن کے دفاع، دہشت گردی کے خلاف جنگ اور شہریوں کے تحفظ کے لیے ان کی خدمات پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہیں۔”
پاکستانی مسلح افواج قومی سلامتی اور استحکام کی علامت ہیں، قومی مفاد پر ذمہ دارانہ طرزِ عمل اپنایا جائے، وزیر داخلہ بلوچستان

مزید خبریں
کوئٹہ۔ 15 جولائی (اے پی پی):صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہاہے کہ پاکستان کی مسلح افواج قومی سلامتی، خودمختاری اور استحکام کی علامت ہے ،وطن کے دفاع، دہشت گردی کے خلاف جنگ اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے افواجِ پاکستان کی غیر متزلزل خدمات پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہیں۔
ان خیالات کااظہار انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کیا۔ میرضیاء اللہ لانگو نے کہاکہ بلوچستان کے عوام اپنی بہادر مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ملک کے امن، سلامتی اور استحکام کے لیے ان کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔انہوں نے تمام سیاسی رہنمائوں، بالخصوص مولانا فضل الرحمان، پر زور دیا کہ وہ قومی سلامتی اور پاکستان کی مسلح افواج سے متعلق حساس معاملات پر ذمہ داری، دانشمندی اور قومی مفاد کو مقدم رکھتے ہوئے اظہارِ خیال کریں، تاکہ قومی اتحاد، ہم آہنگی اور استحکام کو مزید فروغ حاصل ہو۔








