"نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے اقوامِ متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل برائے انسانی امور ٹام فلیچر نے ملاقات کی، جس میں انسانی امداد، باہمی تعاون اور خطے کو درپیش انسانی چیلنجز پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔”
نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے اقوامِ متحدہ کے انسانی امور کے انڈر سیکرٹری جنرل اور ایمرجنسی ریلیف کوآرڈینیٹر ٹام فلیچر کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد۔15جولائی (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے اقوامِ متحدہ کے انسانی امور کے انڈر سیکرٹری جنرل اور ایمرجنسی ریلیف کوآرڈینیٹر ٹام فلیچر نے ملاقات کی۔
بدھ کو وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے قدرتی آفات اور تنازعات سے متاثرہ افراد کو انسانی امداد کی فراہمی میں اقوامِ متحدہ کے دفتر برائے رابطہ انسانی امور (او سی ایچ اے ) کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث آنے والی آفات کے دوران اقوامِ متحدہ کے دفتر برائے رابطہ انسانی امور کی خدمات کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان اقوامِ متحدہ کے دفتر برائے رابطہ انسانی امور (او سی ایچ اے) کی اہم انسانی ہمدردی کی سرگرمیوں خصوصاً مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں انسانی صورتحال سے نمٹنے کی کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔ ٹام فلیچر نے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لئے پاکستان کی مسلسل کوششوں کو سراہا اور اقوامِ متحدہ کے لئے گزشتہ برسوں کے دوران پاکستان کی گراں قدر خدمات اور تعاون کی تعریف کی۔








