"ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق نے کھلی کچہری کے دوران شہریوں کے مسائل سنے اور متعلقہ افسران کو درخواستوں پر فوری کارروائی اور بروقت حل یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔”
شہریوں کے مسائل کا میرٹ پر فوری حل ہماری اولین ترجیح ہے،ڈی آئی جی اسلام آباد

مزید خبریں
اسلام آباد۔15جولائی (اے پی پی):ڈی آئی جی اسلام آبادمحمد جواد طارق نے اپنے دفتر میں کھلی کچہری کے دوران شہریوں کے مسائل سن کر شہریوں کے مسائل کے فوری حل کے احکامات جاری کئے۔
پولیس ترجمان کے مطابق ڈی آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ شہری اپنے مسائل کے حل کے لئے ’’آئی جی پی شکایت سیل1715- ‘‘پر بھی اپنی شکایات و مسائل درج کرواسکتے ہیں۔اسلام آباد پولیس مختلف اقدامات کے ذریعے عام شہریوں تک پہنچ کر ان کے مسائل کو حل کرنے کے لئے پرعزم ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے تمام سینئر پولیس افسران کو ضلع بھر میں کھلی کچہریوں کے انعقاد کے احکامات جاری کئے ہیں اوراس سلسلے میں تمام زونل ایس پیز اپنے زونز میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کر رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد کا کوئی بھی شہری ان کھلی کچہریوں میں کھل کر اپنے مسائل بیان کرسکتا ہے،اسلام آباد پولیس کی اس عوامی رابطہ مہم کا مقصد شہریوں کے مسائل ان کے دہلیز پر حل کرنا ہے۔








