صفر المظفر 1448ہجری کا چاند نظر آ گیا،یکم صفر جمعرات کو ہوگی

اسلام آباد۔15جولائی (اے پی پی):صفر المظفر 1448ہجری کا چاند نظر آ گیا۔یکم صفر جمعرات 16 جولائی کو ہوگی۔ بدھ کو وزارت مذہبی امور کے مطابق ملک بھر میں زونل اور ضلعی ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے متعلقہ مقامات پر منعقد ہوئے ۔ اسلام آباد زونل ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور میں چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت ہوا ۔ ملک …

اسلام آباد۔15جولائی (اے پی پی):صفر المظفر 1448ہجری کا چاند نظر آ گیا۔یکم صفر جمعرات 16 جولائی کو ہوگی۔ بدھ کو وزارت مذہبی امور کے مطابق ملک بھر میں زونل اور ضلعی ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے متعلقہ مقامات پر منعقد ہوئے ۔

اسلام آباد زونل ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور میں چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت ہوا ۔ ملک بھر سے ملنے والی شہادتوں کو مدنظر رکھتے ہوئی چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے اعلان کیا کہ یکم صفر جمعرات 16 جولائی کو ہوگی ۔ وزارت مذہبی امور نے رویت ہلال کمیٹی کے فیصلے کے مطابق نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

مزید خبریں