چہلم حضرت امام حسینؓ کے جلوس کے حفاظتی انتظامات، سی پی او راولپنڈی کا رات گئے جلوس روٹ کا دورہ

سٹی پولیس آفیسر (سی پی او) راولپنڈی حسن مشتاق سکھیرا نے چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے رات گئے مرکزی جلوس کے روٹ کا دورہ کیا

راولپنڈی۔15جولائی (اے پی پی):سٹی پولیس آفیسر (سی پی او) راولپنڈی حسن مشتاق سکھیرا نے چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے رات گئے مرکزی جلوس کے روٹ کا دورہ کیا اور متعلقہ افسران کو فول پروف حفاظتی انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کے جاری کردہ ضابطہ اخلاق اور ایس او پیز پر من و عن عملدرآمد کیا جائے گا تاکہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور امن و امان کے قیام کو یقینی بنایا جا سکے۔ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق سی پی او حسن مشتاق سکھیرا نے رات گئے چہلم حضرت امام حسینؓ کے مرکزی جلوس کے روٹ کا تفصیلی معائنہ کیا۔

اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز، چیف ٹریفک آفیسر، ایس پی راول، ایس پی پوٹھوہار، ایس پی سکیورٹی اور دیگر متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔دورے کے دوران سی پی او نے جلوس کے داخلی و خارجی راستوں، سکیورٹی پوائنٹس، ٹریفک انتظامات اور دیگر حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا اور افسران کو ہدایت کی کہ چہلم کے موقع پر فول پروف سکیورٹی انتظامات کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق اور تمام ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا جبکہ امن و امان کے قیام اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

مزید خبریں