میڈیکل سپرٹینڈنٹ ڈی ایچ کیو ہسپتال بھکر ڈاکٹر حسنین احمد خان نیازی کا صبح سویرےتھیلیسیمیا سینٹر کا دورہ کیا۔
میڈیکل سپرٹینڈنٹ ڈی ایچ کیو ہسپتال کا صبح سویرےتھیلیسیمیا سینٹر کا دورہ

مزید خبریں
بھکر۔ 16 جولائی (اے پی پی):میڈیکل سپرٹینڈنٹ ڈی ایچ کیو ہسپتال بھکر ڈاکٹر حسنین احمد خان نیازی کا صبح سویرےتھیلیسیمیا سینٹر کا دورہ کیا۔
ڈاکٹر حسنین احمد خان نیازی نے تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کو دی جانے والی سہولیات اور ان کے علاج معالجے کا جائزہ لیا۔ایڈمن آفیسر تھیلسمیا سینٹر جمشید حسن ملک نے ایم ایس ڈاکٹر حسنین احمد خان نیازی کو تھیلسمیا کے بچوں کو ادارے کی طرف دی جانے والی سہولیات اور اپنی ضروریات پر یریفنگ دی ایڈمن جمشید حسن ملک نے میڈیکل سپرٹینڈنٹ کو بتایا کہ اس وقت تھیلیسیمیا سینٹر کا سب سے بڑا مسئلہ بچوں کے لیے خون کی فراہمی ہے۔ایم ایس ڈاکٹر حسنین احمد خان نیازی کا کہنا تھا کہ وہ خون کی کمی کے مسئلے سے آگاہ ہیں اور اس کمی کو پورا کرنے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا بہت جلد اس سلسلے میں بلڈ ڈونیشن کیمپ ڈی ایچ کیو انتظامیہ کی طرف سے لگایا جائے گا۔کیمپ کا مقصد تھیلسمیا کے بچوں کے لئے زیادہ سے زیادہ بلڈ جمع کرنا ہے تاکہ تھیلسمیا کے بچوں کو بلڈ کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔تھیلیسیمیا کے بچوں کو مسلسل خون کی ضرورت ہوتی ہے، جس کی وجہ سے پہلے سے موجود ذخائر تیزی سے کم ہونے لگتے ہیں۔پی ایم اے، بھکر کے عوام سے اپیل کرتی ہے کہ وہ تھیلیسیمیا کے بچوں کی مدد کے لیے زیادہ سے زیادہ خون عطیہ کریں،ہر شخص تین مہینوں بعد خون عطیہ کر سکتا ہے اور اس عمل سے اس کی صحت پر کوئی فرق نہیں پڑتا بلکہ بار بار نیا خون بننے سے اس کی صحت پہلے سے بھی بہتر ہو جاتی ہے،انشاءاللہ پی ایم اے بھکر، بلڈ ڈونیشن کیمپ کے لیے انتظامیہ سے بھرپور تعاون کرے گی ۔








