پنجاب فوڈ اتھارٹی کی مردہ مرغیوں کیخلاف کارروائی ، 1 ہزار کلو مردہ مرغیاں تلف

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مردہ مرغیوں کیخلاف کارروائی کے دوران 1 ہزار کلو مردہ مرغیاں تلف کر دی گئی۔

سرگودھا۔ 16 جولائی (اے پی پی):پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مردہ مرغیوں کیخلاف کارروائی کے دوران 1 ہزار کلو مردہ مرغیاں تلف کر دی گئی۔

تٖفصیلات کے مظابق ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشن پنجاب فوڈ اتھارٹی سرگودھا کی ہدایت پر پنجاب فوڈ اتھارٹی سرگودھا نے مردہ مرغیوں کیخلاف خفیہ اطلاعات ملنے پر شاہین آباد سنلاوالی میں کاروائی کرتے ہوئے 1 ہزار کلو مردہ مرغیوں سے بھری گاڑی کو پکڑ لیا گیا۔ 1 ہزار کلو مردہ مرغیوں کو ڈپمنگ سائٹ پر تلف کردیا گیا۔ فوڈ اتھارٹی کی مدعیت میں تھانے میں ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔ پولیس نے گاڑی کو اپنی تحویل میں لے کر تحقیقات کا آغاز شروع کر دیا۔ مردہ مرغیوں کا کسی قسم کا ریکارڈ موجود نہ تھا۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشن پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ صوبے بھر کی طرح سرگودھا میں فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں جاری ہیں۔ شہری کسی بھی شکایت کی صورت میں ہیلپ لائن 1223 پر رابطہ کریں۔