افواج پاکستان کی خدمات، قربانیوں اور شہادتوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا، غیاث الدین قادری

میلاد مصطفےٰ کمیٹی پاکستان کے بانی چیئرمین و قائد غیاث الدین قادری نے کہا ہے کہ افواج پاکستان کی خدمات، قربانیوں اور شہادتوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا، پاک فوج کےلئے استعمال کیئے گئے الفاظوں سے قوم قطعی متفق نہیں ۔

سکھر۔ 16 جولائی (اے پی پی):میلاد مصطفےٰ کمیٹی پاکستان کے بانی چیئرمین و قائد غیاث الدین قادری نے کہا ہے کہ افواج پاکستان کی خدمات، قربانیوں اور شہادتوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا، پاک فوج کےلئے استعمال کیئے گئے الفاظوں سے قوم قطعی متفق نہیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے مرکزی دفتر سکھر میں عہدیداروں اور میلاد یوتھ ونگ نوجوان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج صرف ادارہ نہیں قومی وقار اور سلامتی و بقا کی روشن علامت ہے ۔ فوج امن و استحکام، قومی سلامتی اور دفاع کےلئے ہمیشہ سے مستعد رہی ہے ۔ وطن عزیز پاکستان کےلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدائے وطن پوری پاکستانی قوم کےلئے فخر کا باعث ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی کے اداروں کےخلاف بیان دشمن کے پروپیگنڈے کو تقویت دینے کے مترادف ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے بارے میں الفاظوں کے چناﺅ میں احتیاط لازمی ہے ملک و قوم کے محافظ اداروں کا احترام و عزت ہر محب وطن شہری پر لازم ہے انہوں نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم اپنی افواج کے ساتھ کھڑی ہے ۔

مزید خبریں