وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ دو روزہ اہم دورے پر شنگھائی روانہ

وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ دو روزہ اہم دورے پر چین کے شہر شنگھائی روانہ ہو گئی ہیں۔ یہ دورہ پاکستان کے لیے عالمی سطح پر مصنوعی ذہانت کے میدان میں ایک سنگ میل ثابت ہونے جا رہا ہے

اسلام آباد۔16جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ دو روزہ اہم دورے پر چین کے شہر شنگھائی روانہ ہو گئی ہیں۔ یہ دورہ پاکستان کے لیے عالمی سطح پر مصنوعی ذہانت کے میدان میں ایک سنگ میل ثابت ہونے جا رہا ہے۔جمعرات کو ترجمان وزارت آئی ٹی کے مطابق پاکستان نے ورلڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس آرگنائزیشن میں بانی رکن کی حیثیت سے باضابطہ شمولیت اختیار کر لی ہے ۔ وفاقی وزیر شنگھائی میں منعقد ہونے والی ’’2026 ورلڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کانفرنس‘‘ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی ۔ دورے کے دوران وفاقی وزیر شزا فاطمہ خواجہ مصنوعی ذہانت کے شعبے میں باہمی تعاون کو فروغ دینے، ٹیکنالوجی کی منتقلی اور مشترکہ منصوبوں کے لیے مختلف ممالک کے وزراء اور عالمی آئی ٹی رہنمائوں سے اہم ملاقاتیں کریں گی۔بانی رکن کی حیثیت سے پاکستان کا اس تنظیم میں شامل ہونا ملک میں مصنوعی ذہانت کی ترقی، پالیسی سازی اور عالمی معیار کے مطابق ٹیکنالوجی کو اپنانے کے عزم کو ظاہر کرتاہے۔

مزید خبریں