حرمین شریفین میں دینی امور کے ادارے کے زیر اہتمام مکہ میں ایک ہزارسال قدیم قرآن کریم کے نسخے کی نمائش کی گئی۔
مکہ میں قرآن کریم کے ایک ہزار برس قدیم نسخے کی نمائش

مزید خبریں
مکہ مکرمہ۔17جولائی (اے پی پی):حرمین شریفین میں دینی امور کے ادارے کے زیر اہتمام مکہ میں ایک ہزارسال قدیم قرآن کریم کے نسخے کی نمائش کی گئی۔
اردو نیوز کے مطابق ’’اقرا‘ نمائش میں دیگر قدیم و نادر مخطوطات رکھے گئے ہیں تاہم قرآن کریم کا ایک ہزارسال قدیم نایاب نسخہ نمایاں ہے جو زائرین کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ قرآن کریم کا یہ نایاب نسخہ ایک ہزارسال قبل معروف خطاط علی بن ھلال جو ’ابن البواب‘ کے لقب سے مشہور تھے، نے تحریر کیا تھا۔ ایک ہزار سال قدیم قرآن کریم کے نسخے پر انتہائی خوبصورتی سے حاشیے لگائے گئے ہیں جنہیں دیکھ کر عربی خطاطی اور اسلامی فنون کا بخوبی اندازہ ہوتا ہے۔ قرآن کریم کا یہ نسخہ قدیم ترین اسلامی مخطوطات میں شمار ہوتا ہے۔ ان قدیم قرآنی نسخوں سے مسلمانوں کی کتاب اللہ سے محبت و عقیدت کی عکاسی ہوتی ہے۔ یہ نسخہ اپنی عیرمعمولی علمی، فنی اور تاریخی اہمیت کی وجہ سے نایاب ہے۔ دنیا بھر میں صرف ایسے دو نسخے موجود ہیں جو پوری اسلامی تاریخ میں قرآن کریم کی اعلیٰ شان کی عکاسی کرتے ہیں۔








