آئی جی پنجاب عبدالکریم نے لاہور سمیت صوبہ بھر میں سکیورٹی مزید سخت کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے مساجد، امام بارگاہوں، مارکیٹوں اور دیگر حساس مقامات کی موثر سکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔
آئی جی پنجاب کالاہور سمیت صوبہ بھر میں سکیورٹی مزید سخت کرنے کا حکم

مزید خبریں
لاہور۔17جولائی (اے پی پی):آئی جی پنجاب عبدالکریم نے لاہور سمیت صوبہ بھر میں سکیورٹی مزید سخت کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے مساجد، امام بارگاہوں، مارکیٹوں اور دیگر حساس مقامات کی موثر سکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔
آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ امن و امان کا قیام، شہریوں کی جان، مال اور املاک کا تحفظ اولین ترجیح رہے،تمام ڈی پی اوز اور سینئر پولیس افسران فیلڈ میں موجود رہ کر سکیورٹی انتظامات کا خود جائزہ لیں اور ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کی کارکردگی کی نگرانی کریں۔آئی جی پنجاب نے مزید ہدایت کی کہ نماز جمعہ کے بعد پولیس افسران مساجد میں شہریوں سے ملاقات کریں، ان کے مسائل سنیں اور موقع پر ہی ممکنہ حل کے لیے اقدامات کریں تاکہ عوامی رابطے کو مزید موثر بنایا جا سکے۔








