نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی شنگھائی میں لاؤ س کے وزیر خارجہ سے ملاقات

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے شنگھائی میں ورلڈ آرٹیفیشل انٹیلیجنس کانفرنس کے موقع پر عوامی جمہوریہ لاؤ س کے وزیر خارجہ تھونگساوان فونگ ویہانے سے ملاقات کی۔

اسلام آباد۔17جولائی (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے شنگھائی میں ورلڈ آرٹیفیشل انٹیلیجنس کانفرنس کے موقع پر عوامی جمہوریہ لاؤ س کے وزیر خارجہ تھونگساوان فونگ ویہانے سے ملاقات کی۔

جمعہ کو ایکس پر اپنے پیغام میں نائب وزیراعظم نے کہا کہ شنگھائی میں ورلڈ آرٹیفیشل انٹیلیجنس کانفرنس کے موقع پر عوامی جمہوریہ لاؤ س کے وزیر خارجہ سے ملاقات ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے پاکستان اور لاؤس کے درمیان باہمی دلچسپی کے اہم شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا کہ اس کے ساتھ ساتھ علاقائی اور کثیرالجہتی پیش رفت پر بھی گفتگو کی اور آسیان کے ساتھ مزید قریبی روابط اور مؤثر تعاون کی اہمیت کا اعادہ کیا۔