عمر عباس میلہ نے ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب کے عہدے کا چارج سنبھال لیا

عمر عباس میلہ نے ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب کے عہدے کا چارج سنبھال لیا،عمر عباس میلہ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 19 کے افسر ہیں۔

لاہور۔17جولائی (اے پی پی):عمر عباس میلہ نے ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب کے عہدے کا چارج سنبھال لیا،عمر عباس میلہ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 19 کے افسر ہیں۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق عمر عباس میلہ اس سے پہلے ڈی سی ٹوبہ ٹیک سنگھ، سی ایم آفس اور فنانس ڈیپارٹمنٹ میں خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔عمر عباس میلہ نے پی ڈی ایم اے افسران سے تعارفی میٹنگ کی،مون سون بارشوں اور ممکنہ سیلاب سے متعلق تیاریوں بارے تفصیلی بریفنگ لی۔تعارفی میٹنگ میں افسران کو پنجاب حکومت کی پالیسی کے مطابق ہدایات جاری کی گئیں۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کی سہولت اولین ترجیح ہے، سروس ڈلیوری پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا،ٹیم ورک سے تمام آفات کا مل کر مقابلہ کر سکتے ہیں۔ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق شہریوں کی سہولت کے لیے اقدامات کریں گے،افسران وقت کی پابندی اور ڈسپلن یقینی بنائیں۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل مطاہر امین، ڈائریکٹر آپریشنز نثار احمد ثانی، ڈائریکٹر حمید اللہ ملک و دیگر افسران موجود تھے۔