گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کی بھارت کے غاصبانہ قبضے سے آزادی کے لئے ہر ذمہ دار انٹرنیشنل فورم پر آواز اٹھائی ہے۔ ہم آزاد کشمیر کے عوام کو اپنا بھائی سمجھتے ہیں۔
پاکستان نے ہمیشہ اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے لئے ہر ذمہ دار انٹرنیشنل فورم پر آواز اٹھائی ،گورنر بلوچستان

مزید خبریں
کوئٹہ۔ 17 جولائی (اے پی پی):گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کی بھارت کے غاصبانہ قبضے سے آزادی کے لئے ہر ذمہ دار انٹرنیشنل فورم پر آواز اٹھائی ہے۔ ہم آزاد کشمیر کے عوام کو اپنا بھائی سمجھتے ہیں۔ یہاں ہمارے صوبے بلوچستان میں ہم ان کا بہت احترام کرتے ہیں اور ان کی سماجی اور تعلیمی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے اقدامات بھی کر رہے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و فوکل پرسن وزیراعظم یوتھ پروگرام بلوچستان نعیم کریم کی قیادت میں آزاد کشمیر کے سیاسی کارکنان اور کوئٹہ میں رہنے والے کشمیری برادری کے سرکردہ افراد پر مشتمل وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
ایک سوال کے جواب میں گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ ہماری قومی اقدار اور روایات کے پیش نظر صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں مقامی آبادی اور کشمیری کمیونٹی کے ساتھ خوشگوار اور دوستانہ تعلقات دیکھ کر اطمینان ملتا ہے۔ یہ برادرانہ بندھن ہمیں یہ احساس دلاتا ہے کہ باہمی احترام اور بھائی چارہ ہماری سب سے بڑی طاقت ہے۔








