جاز بزنس اور فوڈ پانڈا کا 40 ہزار ڈیلیوری رائیڈرز کے لیے جدید کنیکٹیویٹی فراہم کرنے کا معاہدہ

جاز بزنس نے فوڈ پانڈا کے ساتھ سٹریٹجک شراکت داری کا اعلان کیا ہے جس کے تحت ملک بھر میں کمپنی کے تقریباً 40 ہزار ڈیلیوری رائیڈرز کو ان کی ضروریات کے مطابق کنیکٹیویٹی سروسز فراہم کی جائیں گی۔ اس اقدام کا مقصد کاروباری اداروں کو ان کی مخصوص ضروریات کے مطابق ڈیجیٹل سلوشنز فراہم کرنے کے عزم کو مزید مضبوط بنانا ہے۔

اسلام آباد۔17جولائی (اے پی پی):جاز بزنس نے فوڈ پانڈا کے ساتھ سٹریٹجک شراکت داری کا اعلان کیا ہے جس کے تحت ملک بھر میں کمپنی کے تقریباً 40 ہزار ڈیلیوری رائیڈرز کو ان کی ضروریات کے مطابق کنیکٹیویٹی سروسز فراہم کی جائیں گی۔ اس اقدام کا مقصد کاروباری اداروں کو ان کی مخصوص ضروریات کے مطابق ڈیجیٹل سلوشنز فراہم کرنے کے عزم کو مزید مضبوط بنانا ہے۔

جمعہ کو جاری بیان کے مطابق اس شراکت داری کے تحت جاز بزنس اپنا مینجڈ پری پیڈ سلوشن فراہم کرے گا جو ایک جامع اور کاروباری اداروں کے لیے تیار کردہ کنیکٹیویٹی پلیٹ فارم ہے۔یہ پلیٹ فارم فوڈ پانڈا جیسے وسیع اور مختلف مقامات پر کام کرنے والے رائیڈرز کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے۔ یہ سروس کاروباری اداروں کو حقیقی وقت میں نگرانی، ضرورت کے مطابق توسیع اور اخراجات پر بہتر کنٹرول کی سہولت فراہم کرتی ہے جبکہ صارفین کو ملک بھر میں بلا تعطل کنیکٹیویٹی حاصل رہتی ہے۔ فوڈ پانڈا کے علاوہ یہ شراکت داری مینجڈ پری پیڈ سلوشن کی عملی افادیت بھی اجاگر کرتی ہے جو لاجسٹکس، ٹرانسپورٹ، فیلڈ سروسز اور آن ڈیمانڈ سروسز جیسے شعبوں میں بڑی اور مختلف مقامات پر کام کرنے والی افرادی قوت کے موثر انتظام کی صلاحیت رکھتا ہے۔

اس موقع پر جاز ورلڈ کے صدر برائے انٹرپرائز سلوشنز شہزاد رشید نے کہا کہ جاز بزنس میں ہماری توجہ ایسے سلوشن تیار کرنے پر ہے جو کاروباری اداروں اور ان کی افرادی قوت کی عملی ضروریات کو پورا کریں۔ فوڈ پانڈا کے ساتھ ہماری شراکت داری اس بات کی مثال ہے کہ مخصوص ضروریات کے مطابق تیار کی گئی کنیکٹیویٹی سروسز کس طرح فرنٹ لائن ٹیموں کو قابل اعتماد ڈیجیٹل رسائی فراہم کر کے ان کی کارکردگی بہتر بنا سکتی ہیں جس سے کاروباری اداروں اور صارفین دونوں کو بہتر تجربہ حاصل ہوتا ہے۔

یہ معاہدہ اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ دونوں ادارے ٹیکنالوجی کے ذریعے آپریشنل استعداد میں اضافہ اور پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت کے فروغ کے لیے مشترکہ طور پر کام کرنے کے عزم پر قائم ہیں۔ایسی شراکت داریوں کے ذریعے جاز بزنس جدید کنیکٹیویٹی اور انٹرپرائز سلوشنز فراہم کرتا رہے گا تاکہ مختلف ادارے اپنی ڈیجیٹل تبدیلی کے سفر کو مزید تیز کر سکیں۔