وزارتِ توانائی کی ہدایات پر لیسکو نے پنجاب حکومت کے مختلف محکموں اور ان سے منسلک اداروں کے سنگل فیز نان اے ایم آئی میٹرز کو جدید اے ایم آئی سمارٹ میٹرز سے تبدیل کرنے کا مرحلہ وار منصوبہ شروع کر دیا ہے
لیسکو کا پنجاب حکومت کے اداروں میں اے ایم آئی سمارٹ میٹرز کی تنصیب کا مرحلہ وارآغاز

مزید خبریں
لاہور۔17جولائی (اے پی پی):وزارتِ توانائی کی ہدایات پر لیسکو نے پنجاب حکومت کے مختلف محکموں اور ان سے منسلک اداروں کے سنگل فیز نان اے ایم آئی میٹرز کو جدید اے ایم آئی سمارٹ میٹرز سے تبدیل کرنے کا مرحلہ وار منصوبہ شروع کر دیا ہے،اس اقدام کا مقصد بجلی کی ریڈنگ، بلنگ اور مانیٹرنگ کے نظام کو مزید شفاف، موثر اور جدید بنانا ہے۔ترجمان لیسکو کے مطابق وزارتِ توانائی کی زیر صدارت منعقدہ تمام ڈسکوز کے اجلاس میں ابتدائی مرحلے کے دوران اگست میں ایک ہزار سنگل فیز اے ایم آئی میٹرز نصب کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ایم آئی ایس رپورٹ کے مطابق لیسکو ریجن میں پنجاب حکومت کے مختلف محکموں کے 8,342 سنگل فیز نان اے ایم آئی میٹرز موجود ہیں
جن میں اوکاڑہ سرکل میں 1,811، سنٹرل سرکل میں 1,392، قصور سرکل میں 1,195، سدرن سرکل میں 899، ننکانہ سرکل میں 859، ناردرن سرکل میں 751، شیخوپورہ سرکل میں 721 جبکہ ایسٹرن سرکل میں 714 میٹرز شامل ہیں۔لیسکو انتظامیہ نے تمام سرکلز کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ فوری طور پر اے ایم آئی میٹرز کی الاٹمنٹ حاصل کر کے ترجیحی بنیادوں پر تنصیب مکمل کریں جبکہ ایم ڈی ایم اور سی آئی بی میں متعلقہ ریکارڈ بھی بروقت اپ ڈیٹ کیا جائے تاکہ منصوبے پر تیز رفتار اور موثر عملدرآمد یقینی بنایا جا سکے۔








