میٹرک کے سالانہ نتائج کااعلان اگست کے پہلے ہفتہ میں کیاجائے گا،چیئرمین ایبٹ آبادبورڈ

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ایبٹ آباد کے چیئرمین عنایت اللہ وسیم نےکہا ہے کہ میٹرک سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج کااعلان اگست 2026 کے پہلے ہفتہ میں کیاجائے گا

ایبٹ آباد۔ 17 جولائی (اے پی پی):بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ایبٹ آباد کے چیئرمین عنایت اللہ وسیم نےکہا ہے کہ میٹرک سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج کااعلان اگست 2026 کے پہلے ہفتہ میں کیاجائے گا۔چیئرمین بورڈ کے مطابق اس وقت نتائج کی کراس چیکنگ اور حتمی جانچ پڑتال کا عمل جاری ہے تاکہ طلبہ کو درست، شفاف اور غلطیوں سے پاک نتائج فراہم کیے جا سکیں۔

تمام مراحل مکمل ہونے کے بعد نتائج کا باضابطہ اعلان کر دیا جائے گا۔بورڈ انتظامیہ نے طلبہ اور والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر مصدقہ خبروں اور افواہوں پر توجہ نہ دیں اور نتائج کی تاریخ سے متعلق صرف بورڈ کی سرکاری معلومات پر اعتماد کریں۔