سابق افغان آرمی چیف جنرل سمیع سادات نےپاکستان میں طالبان کی دہشت گردی کی تصدیق کر تے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان پر حملے کرنے والے تمام دہشت گردوں کو افغان طالبان کی حمایت حاصل ہے۔ اپنے ایک میڈیا انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ طالبان پاکستان مخالف دہشت گرد وں کی پشت پناہی کر رہے ہیں ۔ افغان طالبان بھارت کے ساتھ قریبی تعلقات رکھتے ہیں۔
سابق افغان آرمی چیف جنرل سمیع سادات نےپاکستان میں طالبان کی دہشت گردی کی تصدیق کر دی

مزید خبریں
اسلام آباد۔17جولائی (اے پی پی):سابق افغان آرمی چیف جنرل سمیع سادات نےپاکستان میں طالبان کی دہشت گردی کی تصدیق کر تے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان پر حملے کرنے والے تمام دہشت گردوں کو افغان طالبان کی حمایت حاصل ہے۔ اپنے ایک میڈیا انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ طالبان پاکستان مخالف دہشت گرد وں کی پشت پناہی کر رہے ہیں ۔ افغان طالبان بھارت کے ساتھ قریبی تعلقات رکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ طالبان کو بھارت سے مالی معاونت فراہم کی جاتی ہے۔ بھارتی مالی معاونت فتنۂ الخوارج اور فتنۂ الہندوستان جیسے گروہوں تک پہنچائی جاتی ہے۔ سمیع سادات نے کہا کہ بھارتی فنڈز پاکستان میں دہشت گرد حملوں کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طالبان، فتنۂ الخوارج اور فتنۂ الہندوستان کو پاکستان کے خلاف کارروائیوں میں معاونت فراہم کرتے ہیں۔








