اسلام آباد ۔ 23 نومبر (اے پی پی) 11 ویں پاکستان مائیکرو فنانس اینڈ ایس ایم ای فورم 2017ءمیں سٹیٹ بینک آف پاکستان اور تمام شراکت داروں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ پائیدار اور مجموعی اقتصادی نمو کے لئے ایم ایس ایم ای فنانس کے فروغ میں فعال کردار ادا کریں۔ شیمروک کانفرنسز انٹرنیشنل کے زیر اہتمام فورم جمعرات کو مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا جس میں شریک …
تمام شراکت دار پائیدار اور مجموعی اقتصادی نمو کےلئے ایم ایس ایم ای فنانس کے فروغ میں فعال کردار ادا کریں،کانفرنس سے ماہرین کا خطاب
اسلام آباد ۔ 23 نومبر (اے پی پی) 11 ویں پاکستان مائیکرو فنانس اینڈ ایس ایم ای فورم 2017ءمیں سٹیٹ بینک آف پاکستان اور تمام شراکت داروں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ پائیدار اور مجموعی اقتصادی نمو کے لئے ایم ایس ایم ای فنانس کے فروغ میں فعال کردار ادا کریں۔ شیمروک کانفرنسز انٹرنیشنل کے زیر اہتمام فورم جمعرات کو مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا جس میں شریک ماہرین اور ریگولیٹرز نے چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (ایس ایم ایز) اور مائیکرو فنانس کے شعبوں میں مالیاتی شمولیت اور نمو میں اضافے کے لئے وسیع البنیاد طریقوں پر بحث کی۔ اس کانفرنس کا عنوان ”عوام کو بااختیار بنانے کے لئے کاروبار و مالیاتی شمولیت کا فروغ“ تھا۔ گزشتہ دس سالوں کے دوران یہ سالانہ فورم ایک طاقتور پلیٹ فارم بن چکا ہے جہاں قابل عمل نتائج کے لئے اس شعبہ کے طویل مسائل کو زیر بحث لایا جاتا ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے تیار کردہ نئے ایس ایم ای فنانس روڈ میپ کو ماہرین نے سراہا۔ ڈویلپمنٹ فنانس گروپ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سید سمر حسنین جو کانفرنس کے مہمان خصوصی تھے، نے کہا کہ ایس ایم ای فنانس روڈ میپ وسیع تر مالیاتی شمولیت کے لئے رہنما اصول اور فریم ورک کا کام کرے گا جس سے ایس ایم ایز بالخصوص چھوٹے پیمانے کے کاروباری ادارے بااختیار ہوں گے۔








