محکمہ منصوبہ بندی و ترقی خیبرپختونخوا میں قائم کردہ "شکایات سیل” کے افعال، طریقہ کار اور بروقت ازالے کے نظام سے متعلق نامزد فوکل پرسنز کو آگاہی دینے کےلیے ایک تربیتی سیشن منعقد ہوا
محکمہ منصوبہ بندی و ترقی خیبرپختونخوا میں قائم کردہ شکایات سیل کے طریقہ کار کے حوالے سے تربیتی سیشن کا انعقاد

مزید خبریں
پشاور۔ 17 جولائی (اے پی پی):محکمہ منصوبہ بندی و ترقی خیبرپختونخوا میں قائم کردہ "شکایات سیل” کے افعال، طریقہ کار اور بروقت ازالے کے نظام سے متعلق نامزد فوکل پرسنز کو آگاہی دینے کےلیے ایک تربیتی سیشن منعقد ہوا۔ محکمہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اجلاس کا مقصد تمام متعلقہ دفاتر و سیکشنز کے نامزد فوکل پرسنز کو شکایات سیل کے ساتھ رابطے کے نظام، شکایات کے اندراج، منتقلی اور مقررہ مدت میں حل کے طریقہ کار سے روشناس کرانا تھا تاکہ عوامی شکایات کا موثر اور بروقت ازالہ یقینی بنایا جا سکے۔
تربیتی سیشن کے دوران شرکاء کو شکایات سیل کے فرائض، شکایات کے حصول اور ڈسپوزل کے طریقہ کار، ریکارڈ کی دیکھ بھال اور متعلقہ محکموں کے ساتھ رابطے کے میکنزم پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر بروقت شکایات کے حل کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔ اجلاس کے اختتام پر تمام فوکل پرسنز کو ہدایت کی گئی کہ وہ اپنے متعلقہ دفاتر میں شکایات سیل کے ساتھ رابطے کو مزید فعال بنائیں اور موصول ہونے والی شکایات کو مقررہ وقت میں نمٹانے کو یقینی بنائیں۔








