لاہور کی سیشن عدالت نے صحافی و اینکر پرسن ریحان طارق کی ضمانت بعد ازگرفتاری کی درخواست پر این سی سی آئی اے کو 21جولائی کیلئے طلب کر لیا۔ایڈیشنل سیشن جج لاہور نصرت علی صدیقی نے کیس کی سماعت کی
سیشن عدالت ، اینکر پرسن ریحان طارق کی ضمانت بعد ازگرفتاری کی درخواست پر این سی سی آئی اے طلب

مزید خبریں
لاہور۔17جولائی (اے پی پی):لاہور کی سیشن عدالت نے صحافی و اینکر پرسن ریحان طارق کی ضمانت بعد ازگرفتاری کی درخواست پر این سی سی آئی اے کو 21جولائی کیلئے طلب کر لیا۔ایڈیشنل سیشن جج لاہور نصرت علی صدیقی نے کیس کی سماعت کی ۔ریحان طارق کے وکیل میاں دائود نے موقف اپنایا کہ یہ پاکستان کا پہلا مقدمہ ہے جس میں کوئی وقوعہ نہیں ہوا لیکن پھر بھی ایف آئی آر ہو گئی، یہ پہلا مقدمہ ہے جس میں غیرممنوعہ دفعات ہوتے ہوئے بھی ضمانت بعد ازگرفتاری مسترد ہو گئی، صرف ایک انٹرویو کرنے پر صحافی کیخلاف جھوٹا مقدمہ درج کرکے گرفتار کیا گیا۔
وکیل ملزم نے موقف اپنایایہ پہلا مقدمہ ہے جو ایف آئی آر کے متن کے مطابق جرم ہی نہیں ہوا، صحافی کی کوئی الیکٹرانک ڈیوائس استعمال نہیں ہوئی لیکن پھر بھی سائبر کرائم کا مقدمہ درج ہو گیا۔یہ پہلا مقدمہ ہے جس میں ملزم صحافی کیخلاف زیر تنازع ویڈیو یا انٹرویو اپ لوڈ کرنے کا ایک بھی ثبوت نہیں ملا، پھر بھی مجسٹریٹ نے ضمانت مسترد کر دی، یہ پہلا مقدمہ ہے جس میں تفتیش مکمل، برآمدگی ہونے کے بعد بھی ضمانت بعدازگرفتاری کی درخواست مجسٹریٹ نے مسترد کی۔








