پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے پنجاب بھر میں کارروائیاں کرتے ہوئے 1746ناجائز منافع خور گرفتار کر کے 209 دکانیں و گودام سیل کر دئیے ہیں۔سیکرٹری فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن پنجاب ڈاکٹر کرن خورشید نے کہا ہے کہ صوبہ بھر میں ناجائز منافع خوری
پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارروائیاں، 1746ناجائز منافع خور گرفتار،209 دکانیں و گودام سیل

مزید خبریں
لاہور۔17جولائی (اے پی پی):پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے پنجاب بھر میں کارروائیاں کرتے ہوئے 1746ناجائز منافع خور گرفتار کر کے 209 دکانیں و گودام سیل کر دئیے ہیں۔سیکرٹری فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن پنجاب ڈاکٹر کرن خورشید نے کہا ہے کہ صوبہ بھر میں ناجائز منافع خوری، گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف شکنجہ مزید سخت کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں کنزیومر پروٹیکشن پنجاب نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ہے، جس کے مطابق پنجاب بھر میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کارروائیاں جاری ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اس وقت پنجاب بھر میں 1635 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس فیلڈ میں سرگرم عمل اور اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔
گزشتہ دو ہفتوں کے دوران ان مجسٹریٹس نے صوبے کے تمام اضلاع میں مجموعی طور پر 10 لاکھ 30 ہزار 918 (1,030,918) مقامات پر چھاپے مارے۔ڈاکٹر خورشید نے بتایا کہ ریٹ لسٹ نمایاں جگہوں پر آویزاں نہ کرنے پر 5,395 سٹور مالکان اور دکانداروں کو بھاری جرمانے، وارننگ اور سخت ترین تنبیہ جاری کی گئی۔ اسی طرح اوور چارجنگ کے مرتکب 50,283 افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی اور مجموعی طور پر 2 کروڑ 94 لاکھ 18 ہزار (29,418,000) روپے سے زائد کا بھاری جرمانہ عائد کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ سنگین خلاف ورزیوں پر سخت ترین قانونی کارروائی کرتے ہوئے ناجائز منافع خوری پر 71 ایف آئی آرز درج اور 1,746 افراد کو گرفتار کیا گیا،جبکہ ناجائز منافع خوری، ذخیرہ اندوزی اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث عناصر کی 209 دکانیں اور گودام سیل کر دیے گئے۔








