ویسٹ انڈیز کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ نے ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو میں دوسرے روز بھی بھرپور پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔پی سی بی کے ترجمان کے مطابق قومی ٹیم نے کوئینز پارک کرکٹ کلب میں کوچز کی نگرانی میں ٹریننگ کی،
ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز کی تیاری، قومی اسکواڈ کا ٹرینیڈاڈ میں بھرپور پریکٹس سیشن

مزید خبریں
لاہور۔17جولائی (اے پی پی):ویسٹ انڈیز کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ نے ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو میں دوسرے روز بھی بھرپور پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔پی سی بی کے ترجمان کے مطابق قومی ٹیم نے کوئینز پارک کرکٹ کلب میں کوچز کی نگرانی میں ٹریننگ کی،
جہاں فیلڈنگ اور سلپ کیچنگ پر خصوصی توجہ دی گئی تاکہ کھلاڑیوں کی کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان وارم اپ میچ کل مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بجے شروع ہوگا، جو آئندہ ٹیسٹ سیریز کی تیاریوں کا اہم مرحلہ ہوگا۔







