عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے زیر اہتمام این سی 128 سفید ڈھیری پشاور میں شہید مولانا خانزیب کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا۔
عوامی نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام این سی 128 سفید ڈھیری پشاور میں شہید مولانا خانزیب کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد

مزید خبریں
پشاور۔ 18 جولائی (اے پی پی):عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے زیر اہتمام این سی 128 سفید ڈھیری پشاور میں شہید مولانا خانزیب کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ ریفرنس میں عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری حسین شاہ یوسفزئی نے خصوصی شرکت کی۔ تعزیتی ریفرنس میں مرکزی جائنٹ سیکرٹری شگفتہ ملک، صدر اے این پی میٹروپولیٹن ارباب راشد ثمین، جنرل سیکرٹری حاجی رحمت شاہ، ضلعی صدر ارباب محمد طاہر، سابق ایم پی اے عالمگیر خان خلیل، اظہار خلیل، حاجی فرہاد، حاجی شوکت اور دیگر ذمہ داران و کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔مقررین نے مولانا خانزيب شہید کی زندگی اور جدوجہد پر روشنی ڈالی اور ان کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا۔








