ریسکیو 1122 ملتان نے 24 گھنٹوں کے دوران 435 مختلف ایمرجنسیز پر بروقت رسپانس کرتے ہوئے 453 متاثرین کو ریسکیو سروسز فراہم کیں۔ریسکیو 1122 کے ترجمان کے مطابق رپورٹ ہونے والی ایمرجنسیز میں 411 ملتان شہر، 14 شجاع آباد اور 10 جلال پور پیر والا میں پیش آئیں۔ترجمان نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 113 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے
ریسکیو 1122 ملتان کا 435 ایمرجنسیز پر بروقت رسپانس، 453 متاثرین کو امداد فراہم کی

مزید خبریں
ملتان۔ 18 جولائی (اے پی پی):ریسکیو 1122 ملتان نے 24 گھنٹوں کے دوران 435 مختلف ایمرجنسیز پر بروقت رسپانس کرتے ہوئے 453 متاثرین کو ریسکیو سروسز فراہم کیں۔ریسکیو 1122 کے ترجمان کے مطابق رپورٹ ہونے والی ایمرجنسیز میں 411 ملتان شہر، 14 شجاع آباد اور 10 جلال پور پیر والا میں پیش آئیں۔ترجمان نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 113 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے، جن میں 108 ملتان، 4 شجاع آباد اور ایک جلال پور پیر والا میں پیش آیا۔ اسی عرصہ کے دوران 253 میڈیکل ایمرجنسیز پر ریسکیو ٹیموں نے خدمات انجام دیں، جن میں 241 ملتان، 8 شجاع آباد اور 4 جلال پور پیر والا میں اٹینڈ کی گئیں۔رپورٹ کے مطابق 7 گرنے کے واقعات، 3 فائر ایمرجنسیز، 10 کرائم انسیڈنٹس اور 2 اموات کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے۔ترجمان نے بتایا کہ ریسکیو 1122 نے مجموعی طور پر 174 متاثرین کو طبی امداد کے لیے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا، جبکہ 240 افراد کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔








