وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری بورڈ قیصر احمد شیخ کامولانا الیاس چنیوٹی سے داماد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار

وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری بورڈ قیصر احمد شیخ نے پنجاب اسمبلی کے رکن مولانا الیاس چنیوٹی کی رہائش گاہ پر جا کر ان کے جوان سالہ داماد کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

چنیوٹ۔ 18 جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری بورڈ قیصر احمد شیخ نے پنجاب اسمبلی کے رکن مولانا الیاس چنیوٹی کی رہائش گاہ پر جا کر ان کے جوان سالہ داماد کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

اس موقع پر انہوں نے مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کے درجات بلند کرے اور سوگوار خاندان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ وفاقی وزیر نے مولانا الیاس چنیوٹی اور اہل خانہ سے اظہارِ ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس دکھ اور غم کی گھڑی میں ان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبر و استقامت کی دعا بھی کی۔

 

مزید خبریں