پنجاب پولیس کے افسران و اہلکاروں نے لاہور سمیت صوبہ بھر کے گرجا گھروں میں مسیحی عباداتی دعائیہ پروگرام کے دوران ہائی الرٹ رہتے ہوئے سکیورٹی ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دئیے۔
پنجاب پولیس لاہور سمیت صوبہ بھر کے گرجا گھروں میں مسیحی عباداتی دعائیہ پروگراموں کے دوران ہائی الرٹ رہی

مزید خبریں
لاہور۔19جولائی (اے پی پی):پنجاب پولیس کے افسران و اہلکاروں نے لاہور سمیت صوبہ بھر کے گرجا گھروں میں مسیحی عباداتی دعائیہ پروگرام کے دوران ہائی الرٹ رہتے ہوئے سکیورٹی ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دئیے۔ اتوار کو ترجمان کے مطابق انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم نے آر پی اوز، ڈی پی اوز اور سینئر پولیس افسران کو گرجا گھروں کی سکیورٹی بڑھانے کے احکامات میں کہا کہ سپروائزری افسران گرجا گھروں ، اہم اور حساس مقامات کے سکیورٹی انتظامات خود چیک کریں۔
حساس گرجا گھروں پر پولیس کی اضافی نفری اور سنائپرز تعینات کیے جائیں جبکہ ڈولفن سکواڈ، پی آر یو اور ایلیٹ فورس کی ٹیمیں گرجا گھروں کے گرد موثر پٹرولنگ کو یقینی بنائیں۔آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ تعینات پولیس افسران اور جوان انتہائی الرٹ رہیں اور شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھیں۔ گرجا گھروں، مسیحی آبادیوں اور حساس مقامات کے گرد سرچ اینڈ سویپ آپریشنز بھی جاری رکھے جائیں۔عبدالکریم نے کہا کہ علما کرام، مسیحی کمیونٹی اور امن کمیٹیوں کے ارکان بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دیں۔








