وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے دہشت گردی کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت عوامی فلاح کے لیے بڑے اقدامات کر رہی ہے جن میں 16 ہزار اساتذہ کی بھرتی اور صوبے بھر میں صاف پینے کے پانی کے فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب شامل ہے۔
دہشت گردی کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی، بلوچستان حکومت کے بڑے فلاحی منصوبے شروع، سرفراز بگٹی

مزید خبریں
اسلام آباد۔19جولائی (اے پی پی):وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے دہشت گردی کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت عوامی فلاح کے لیے بڑے اقدامات کر رہی ہے جن میں 16 ہزار اساتذہ کی بھرتی اور صوبے بھر میں صاف پینے کے پانی کے فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب شامل ہے۔اتوار کونجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی تقریباً 900 یونین کونسلز میں ایک، ایک فلٹریشن پلانٹ نصب کیا جائے گا تاکہ عوام کو صاف اور محفوظ پینے کے پانی کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔
امن و امان کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ سکیورٹی فورسز دہشت گرد عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیاں کر رہی ہیں اور جاری آپریشن کے دوران اب تک 91 دہشت گرد ہلاک کیے جا چکے ہیں۔انہوں نے زور دیا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتاکیونکہ یہ کارروائیاں ملک کے امن اور سلامتی کے لیے ناگزیر ہیں۔ایک سوال کےجواب میں میر سرفراز بگٹی نے اس تاثر کو مسترد کیا کہ منتخب عوامی نمائندے اپنے حلقوں سے غائب رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ تاثر حقیقت پر مبنی نہیں، عوامی نمائندے مسلسل اپنے علاقوں میں موجود رہتے ہیں اور عوام کے مسائل کے حل کے لیے رابطے میں رہتے ہیں۔







