میجر جنرل مسرت نواز ملک کی زیر صدارت اےنٹی نارکوٹکس فورس کے فورس کمانڈرزکا اجلاس

اسلام آباد ۔ 24 نومبر (اے پی پی) اےنٹی نارکوٹکس فورس کے فورس کمانڈرزکا اجلاس اے این ایف ہیڈ کوارٹرز میں منعقد ہوا جس کی صدارت ڈائریکٹر جنرل اے این ایف میجر جنرل مسرت نواز ملک، ہلال امتےاز (ملٹری) نے کی۔ اجلاس مےں اے این ایف کے علاقائی کمانڈروں اور سینئر سٹاف افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران ڈائریکٹر جنرل اے این ایف نے ادارے کے تمام شعبہ جات …

اسلام آباد ۔ 24 نومبر (اے پی پی) اےنٹی نارکوٹکس فورس کے فورس کمانڈرزکا اجلاس اے این ایف ہیڈ کوارٹرز میں منعقد ہوا جس کی صدارت ڈائریکٹر جنرل اے این ایف میجر جنرل مسرت نواز ملک، ہلال امتےاز (ملٹری) نے کی۔ اجلاس مےں اے این ایف کے علاقائی کمانڈروں اور سینئر سٹاف افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران ڈائریکٹر جنرل اے این ایف نے ادارے کے تمام شعبہ جات کی کارکردگی کو سراہا۔ اجلاس کے دوران انسدادِ منشیات کی کارروائیوں، بین الاقوامی معاہدے، منشیات کی رسد اور طلب میں کمی لانے کے پروگراموں اور منشیات کے عادی افراد کے علاج معالجہ سے متعلقہ امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے دوران مصنوعی طریقے سے تیار کی گئی منشیات کی صورتحال اور اس کی جانب بڑھتے ہوئے امور کا بغور جائزہ لےاگےا۔ انہوں نے ملک مےں منشےات کی سمگلنگ مےں ملوث ملزمان خصوصاً تعلےمی اداروں مےں منشےات کے استعمال کی روک تھام کےلئے خصوصی اقدامات کی ہدایت کی۔ ڈی جی اے این ایف نے تعلیمی اداروں منشیات فراہم کرنے والے عناصرکے خلاف سخت کارروائیوں کی ہدایت کی۔

Leave a Reply