ایبٹ آباد،ریسکیو 1122 نے گزشتہ ہفتے میں 155 ایمرجنسیز میں 147 متاثرہ افراد کو امداد فراہم کی،ترجمان

ریسکیو 1122 ایبٹ آباد نے گزشتہ ہفتے کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے 155 گزشتہ ہفتے کے دوران مختلف نوعیت کی ایمرجنسیز پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے 147 متاثرہ افراد کو امداد فراہم کی،

ایبٹ آباد۔ 20 جولائی (اے پی پی):ریسکیو 1122 ایبٹ آباد نے گزشتہ ہفتے کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے 155 گزشتہ ہفتے کے دوران مختلف نوعیت کی ایمرجنسیز پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے 147 متاثرہ افراد کو امداد فراہم کی،

ترجمان کے مطابق کنٹرول روم میں مجموعی طور پر 7,886 کالز موصول ہوئیں جن میں 5,335 غیر ضروری یا معلوماتی کالز شامل تھیں،ایمرجنسیز میں 120 میڈیکل، 18 ٹریفک حادثات،2 آتشزدگی،14 ریکوری آپریشنز اور 4 دیگر واقعات شامل تھے،علاوہ ازیں ریفرل سروس کے تحت 54 مریضوں کو مختلف طبی مراکز منتقل کیا گیا جن میں 50 اندرون ضلع اور 4 بیرون ضلع ریفرلز شامل تھے،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ ریسکیو 1122 عوام کو بروقت،معیاری اور پیشہ ورانہ ایمرجنسی خدمات کی فراہمی کے لیے ہمہ وقت سرگرم عمل ہے۔