واپڈا نےدریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دیے۔
واپڈا کی دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج بارے رپورٹ جاری

مزید خبریں
اسلام آباد۔20جولائی (اے پی پی):واپڈا نےدریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دیے۔
پیر کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائےسندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 2 لاکھ 32 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 10 ہزار کیوسک،دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 33 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 33 ہزار 700 کیوسک،خیرآباد پل پر پانی کی آمد 2 لاکھ 31 ہزار کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 31 ہزار کیوسک،دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 57 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 10 ہزار کیوسک جبکہ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد ایک لاکھ 30 ہزار 500 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 8 ہزار 200 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ بیراجوں کے اعدادوشمار کے مطابق جناح بیراج میں پانی کی آمد 2 لاکھ 43 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 35 ہزار 400 کیوسک، چشمہ بیراج میں پانی کی آمد 2 لاکھ 47 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 25 ہزار کیوسک، تونسہ بیراج میں پانی کی آمد 2 لاکھ 10 ہزار 900 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 84 ہزار 600 کیوسک،گدو بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ 64 ہزار 700 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 22 ہزار 800 کیوسک، سکھر بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ 10 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 53 ہزار کیوسک،
کوٹری بیراج میں پانی کی آمد 42 ہزار 900 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک، تریموں بیراج میں پانی کی آمد 14 ہزار کیوسک اور اخراج صفر کیوسک اور پنجند بیراج میں پانی کی آمد 14 ہزار800 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔آبی ذخائر کے اعدادوشمار کے مطابق تربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1506.01 فٹ، ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اورآج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 3.247 ملین ایکڑفٹ ہے ۔منگلاکا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1175.85 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.871 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 642.40 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.072 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔








