ڈی جی سیف سٹی کی زیر صدارت اجلاس، اسلام آباد پولیس کے ٹیلی کمیونیکیشن نظام کا جائزہ

ڈی جی سیف سٹی/ ڈی آئی جی ٹریفک محمد ہارون جوئیہ کی زیرِ صدارت پیر کو اہم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں سیف سٹی تکنیکی اور ٹیلی کمیونیکیشن ٹیم نے شرکت کی اور سیف سٹی کے جدید نظام اور اقدامات پر بریفنگ دی۔

اسلام آباد۔20جولائی (اے پی پی):ڈی جی سیف سٹی/ ڈی آئی جی ٹریفک محمد ہارون جوئیہ کی زیرِ صدارت پیر کو اہم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں سیف سٹی تکنیکی اور ٹیلی کمیونیکیشن ٹیم نے شرکت کی اور سیف سٹی کے جدید نظام اور اقدامات پر بریفنگ دی۔ ترجمان پولیس کے مطابق اجلاس میں اسلام آباد پولیس کے ٹیلی کمیونیکیشن نظام کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے، تیز رفتار ڈیٹا لنک اور مربوط کمانڈ اینڈ کنٹرول نیٹ ورک کا جائزہ لیا گیا۔

اور ٹیلی کمیونیکیشن نظام کی مزید بہتری کیلئے تجاویز پیش کی گئیں۔ڈی جی سیف سٹی/ ڈی آئی جی ٹریفک محمد ہارون جوئیہ کا کہنا تھا کہ اس کمیونیکیشن نظام کو مزید بہتر کرنے کیلئے اقدامات تیز کئے جائیں جس سے پولیس کی خدمات میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو مزید فروغ ملے گا۔