وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی سے ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر انیتا ہرش نے ملاقات کی۔پیر کو ترجمان وزیر اعلیٰ ہاوس پشاور کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی، تعاون اور شراکت داری کے فروغ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر کی ملاقات

مزید خبریں
پشاور۔ 20 جولائی (اے پی پی):وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی سے ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر انیتا ہرش نے ملاقات کی۔پیر کو ترجمان وزیر اعلیٰ ہاوس پشاور کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی، تعاون اور شراکت داری کے فروغ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ملاقات میں خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ شراکت داری مزید مستحکم کرنے اور ترجیحی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ ملاقات میں خیبرپختونخوا میں فوڈ سیکیورٹی، کلائمیٹ چینج اور آئی ڈی پیز کی معاونت سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں لاکھوں ایکڑ اراضی کو قابلِ کاشت بنانے کے لیے چشمہ رائٹ لفٹ بینک کینال منصوبہ ناگزیر ہے۔۔انہوں نے کہا کہ فوڈ سیکیورٹی کے لیے آبپاشی نہروں، ٹیوب ویلز اور دیگر زرعی منصوبوں پر خطیر سرمایہ کاری کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ شجرکاری پر بھرپور سرمایہ کاری کی گئی ۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا پاکستان کے 45 فیصد سے زائد جنگلات کا حامل ہے، صوبے کے 26 فیصد رقبے پر جنگلات موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی سے پہاڑی علاقوں میں فلیش فلڈز اور کلاؤڈ برسٹ معیشت اور انفراسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بونیر، شانگلہ، سوات اور باجوڑ کے سیلاب متاثرین کو 15 ارب روپے سے زائد معاوضہ ادا کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ گرین کلائمیٹ اقدامات اور ارلی وارننگ سسٹمز میں سرمایہ کاری وقت کی اہم ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردی سے ضم اضلاع بہت متاثر ہوئے ہیں، انفراسٹرکچر کے ساتھ معیشت کو بھی شدید نقصان پہنچا۔انہوں نے کہا کہ کراس بارڈر ٹریڈ پر انحصار کرنے والے ضم اضلاع بارڈر بندش سے شدید متاثر ہیں۔انہوں نے کہا کہ تیراہ سے 24 ہزار خاندان بے گھر ہوئے، روزگار، صحت اور تعلیم تک رسائی بڑے چیلنجز ہیں۔ اس موقع پر ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر انیتا ہرش نے کہا کہ ورلڈ فوڈ پروگرام خیبرپختونخوا میں فوڈ سیکیورٹی، غذائیت اور موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے تعاون جاری رکھے گا۔








